میونسپل کارپوریشن مری کی سرکاری کار پارکنگ کی سالانہ نیلامی

میونسپل کارپوریشن مری کی سرکاری  کار پارکنگ کی سالانہ نیلامی

مری(نمائندہ دنیا) میونسپل کارپوریشن مری کی سرکاری کار پارکنگ کی سالانہ نیلامی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس کی ہدایت پر جناح ہال میں ہوئی۔۔۔

نیلامی میں 16 افراد نے حصہ لیا جبکہ شبیر احمد 70 لاکھ 5 ہزار روپے کی سب سے زیادہ بولی دے کر کامیاب قرار پائے ، کمیٹی نے کامیاب بولی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ شفاف نیلامی سے حکومتی آمدن میں اضافہ اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں