مری ،ٹریفک حادثہ کے بعد فائر سیفٹی اقدامات فوری نافذ

مری ،ٹریفک حادثہ کے بعد فائر سیفٹی اقدامات فوری نافذ

سکول وینز، پبلک ٹرانسپورٹ اور سرکاری و نجی کار پارکنگز کے لیے خصوصی ہدایات جاری

مری (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) ارشد اقبال نے حالیہ ٹریفک حادثے کے بعد سکول وینز، پبلک ٹرانسپورٹ اور سرکاری و نجی کار پارکنگز کے لیے سخت فائر سیفٹی اقدامات نافذ کر دیئے ہیں تمام سکول وینز، بسوں، کوسٹرز، ویگنز اور ٹیکسیوں میں فائر ایکسٹینگویشر، ایمرجنسی ہتھوڑا، فرسٹ ایڈ باکس اور فائر بلینکٹ لازمی قرار دے دیئے گئے ہیں جبکہ LPG اور CNG سلنڈرز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کار پارکنگز میں بھی آگ بجھانے کے آلات، ریت کی بالٹیاں، فرسٹ ایڈ باکس اور عملے کی فائر فائٹنگ ٹریننگ لازمی ہوگی خلاف ورزی پر گاڑی یا پارکنگ کو سیل، معطل یا بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں