سی ڈی اے ،65ملازمین روڈ مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ کے حوالے
یہ ملازمین مینٹی نینس ڈویژن میں کام کرر ہے تھے ،ایچ آر کیجانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں مون سون کے موسم سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے مینٹی نینس ڈویژن کے 65ملازمین کو مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔شعبہ ایچ آر (ہیومن ریسورس) نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ یہ اقدام دارالحکومت میں بارشوں کے دوران سڑکوں اور مارکیٹوں کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق ان ملازمین کو مون سون کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے ، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کیلئے خصوصی طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔