ایدھی کی زندگی خدمتِ انسانیت ایثار، محبت اور بے لوث جذبے کی روشن مثال ،سیدال خان

 ایدھی کی زندگی خدمتِ انسانیت  ایثار، محبت اور بے لوث جذبے  کی روشن مثال ،سیدال خان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 ایدھی کی پوری زندگی خدمتِ انسانیت، ایثار، محبت اور بے لوث جذبے کی روشن مثال ہے ۔اپنے پیغام میں انہو ں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی غریبوں، یتیموں، بے سہارا افراد، مریضوں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے بلاامتیاز رنگ، نسل، مذہب اور عقیدے کے انسانیت کی خدمت کر کے یہ ثابت کیا کہ حقیقی عظمت دوسروں کی فلاح اور بھلائی میں پوشیدہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں