سرچ آپریشز،11مشکوک افراد ،25موٹر سائیکل تھانے بند

سرچ آپریشز،11مشکوک افراد ،25موٹر سائیکل تھانے بند

سرچ آپریشز،11مشکوک افراد ،25موٹر سائیکل تھانے بند 409 افراد، 176گھروں، 26ہوٹلوں ، 275موٹر سائیکلوں،100 گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی داارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز سلیمان ظفر کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 409افراد، 176گھروں، 26ہوٹلوں، 68دکانیں، 275 موٹر سائیکلوں اور 100گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 11 مشکوک افراد ،25 موٹر سائیکلوں اور پانچ گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں