موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے چار ارکان گرفتار
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آبادپولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے چار ارکان گرفتار کرلئے ۔۔
تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزما ن کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری ہے ۔ اس سلسلہ میں اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ یونٹ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث منظم گر وہ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لا کھو ں روپے مالیت کے سات مسروقہ مو ٹر سائیکل بھی بر آمد کرلئے گے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد،شیر احمد،حمزہ اور شہزاد کے ناموں سے ہو ئی ہے ۔