بلوچستان میں دہشتگردی قابل مذمت شہدا قوم کے ہیرو ،پاکستان فلاح پارٹی
اسلام آباد( اپنے رپورٹرسے ) پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین رمضان مغل ،سینئر وائس چیئرمین آفتاب عظیم ، سید راشد علی گردیزی ،ضمیر گجر ،میاں راشد ودیگر ذمہ داران نے بلوچستان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور۔۔۔
افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے جوانوں کی شہادت پر پورے ملک میں سوگ کی کیفیت ہے ۔ شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ وطن کی حفاظت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔