ڈھوک کالا خان فیملی پارک کی تزئین و آرائش کا کام جاری

 ڈھوک کالا خان فیملی پارک کی  تزئین و آرائش کا کام جاری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی شہر بھر کے پارکس، گرین بیلٹس اور تفریحی مقامات کی بہتری اور۔۔۔

 دیکھ بھال کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں ڈھوک کالا خان فیملی پارک کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے ، شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے اور بچوں و اہلِ خانہ کے لیے معیاری تفریحی سہولیات یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم جاری ہے ۔ باغبانی، صفائی، گھاس کی تراش خراش، پودوں کی نگہداشت، موسمی پھولوں کی شجرکاری، درختوں کی کانٹ چھانٹ، واکنگ ٹریک کی صفائی کا کام جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں