آر ٹی اے کا اوورچارجنگ کیخلاف کریک ڈائون، 17گاڑیاں بند
عوامی شکایات پر 6گاڑیوں کے چالان کرکے مجموعی طور پر 19ہزار روپے جرمانہ عائد
راولپنڈی (اے پی پی) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے ) راولپنڈی نے مختلف روٹس پر زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 17 گاڑیوں کو تحویل میں لے کر آر ٹی اے دفتر منتقل کر دیا جبکہ 6 گاڑیوں کے چالان کرکے مجموعی طور پر 19 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر و چیئرمین آر ٹی اے کی ہدایات پر آر ٹی اے کے عملے نے اڈیالہ روڈ، چکری، چک بیلی روڈ، چکری روڈ پر مشتمل روٹ نمبر 5 کے علاوہ روٹ نمبر 7 اور روٹ نمبر 22پر خصوصی آپریشن کیا۔عوامی شکایات کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔