ملک بھر میں گیس کی فراہمی جاری،تبدیلی ،کمی نہیں کی

ملک بھر میں گیس کی فراہمی جاری،تبدیلی ،کمی نہیں کی

گھریلو صارفین کی گیس ضروریات پوری کر رہے ،بجلی شعبہ ترجیح ،سوئی سدرن

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )گزشتہ روز بعض ایسی خبریں شائع کی گئیں جن سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ صارفین کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے کوئی نئی رکاوٹ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ، جس کے باعث گیس کی سپلائی میں کمی کی جا سکتی ہے ۔ تاہم ایسی خبریں زمینی حقائق کی درست عکاسی نہیں کرتیں، کیونکہ صارفین کو گیس کی فراہمی میں کوئی نئی تبدیلی یا کمی نہیں کی گئی۔ یہ بات سوئی سدرن کی جانب سے جاری وضاحت میں کی گئی ۔واضح رہے کہ قطر انرجی کی جانب سے مارچ 2026 میں اعلان کردہ فورس میجور میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی ہے ، جس کی تازہ ترین توسیع بھی سوئی ناردرن کے مراسلے کے ذریعے آگاہ کی جا چکی ہے ۔ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات، بالخصوص کھانا پکانے کے اوقات میں، ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جا رہی ہیں۔ اسی طرح صنعتی شعبے اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ معاشی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں، بجلی کے شعبے کو زیادہ سے زیادہ گیس فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ لوڈشیڈنگ میں کمی لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں