لین دین تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت

 لین دین تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت

مجرم عبدالمعز کو مقتول کے ورثا کو 10لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش اور مقدمے کی موثر پیروی کے نتیجے میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے سزائے موت سنا دی۔عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم عبدالمعز کو مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق یہ مقدمہ فروری 2024 میں تھانہ پیرودھائی میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے دوران تفتیش ٹھوس شواہد اکٹھے کیے اور مقدمے کی موثر پیروی کی جس کے نتیجے میں معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں