آکشن کمیٹی کا اجلاس، 14، G-13کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی پر غور

آکشن کمیٹی کا اجلاس، 14، G-13کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی پر غور

انتظامات، بروشر کی تیاری، اشتہاری مہم، شیڈول ،انتظامی امور کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA)میں جمعرات کو آکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا، صدارت جوائنٹ سیکرٹری( سٹیٹ) منسٹری آف ہاؤسنگ اینڈ ورکس فیاض الحق نے کی۔ اجلاس میں سیکٹر G-13 اور G-14/4 کے کلاس تھری شاپنگ سینٹرز اور مرکز G-14 کے کمرشل پلاٹس کی آئندہ نیلامی کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا تاکہ ان کی موجودہ صورتحال، موزونیت اور آئندہ نیلامی میں شمولیت کے حوالے سے جائزہ لیا جا سکے ۔ نیلامی کے انتظامات، بروشر کی تیاری، اشتہاری مہم، نیلامی کے شیڈول اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ نیلامی کا تمام عمل شفاف، منصفانہ اور مسابقتی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات اور مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمرشل پلاٹس کی آئندہ نیلامی کو کامیاب، شفاف اور سرمایہ کار دوست بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں