سہولت مرکز ،ایک ہفتے میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹس کا اجرا

سہولت مرکز ،ایک ہفتے میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹس کا اجرا

1150شہریوں کو ڈومیسائل 118کو پولیس کریکٹر ، 63برتھ سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے )ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان میمن نے شہریوں سے فیڈ بیک لینے دوبارہ فیسلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا،فردا فردا شہریوں سے مکالمہ کیا اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیابریفنگ میں بتایا گیا کہ تیز رفتار سروسز کے تحت گزشتہ 7دنوں میں 615انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹس کا اجراء کیا گیا، 1150شہریوں کو ڈومیسائل 118کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے 418ایم آر سی اور 63برتھ سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ، ڈی سی نے کہا کہ سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر میں رئیل ٹائم مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، سینٹر کے زیر تعمیر حصے کا بھی جائزہ لیا، تعمیراتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں