اے این ایف کارروائیاں ،53لاکھ کی منشیات برآمد،6ملز م گرفتار

اے این ایف کارروائیاں ،53لاکھ کی منشیات برآمد،6ملز م گرفتار

منشیات میں12کلو آئس،14کلوچرس، 1کلو ژینیکس گولیاں،900گرام افیون شامل جدہ جانیوالے ایک مرد اور خاتون کے پیٹ سے ہیروئن کے 125کیپسول برآمد

اسلام آباد/راولپنڈی(اے پی پی)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ہفتے کے روز مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 53لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 28.988 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 940 گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پارسل سے کاغذی شیٹ میں بھیگی ہوئی 995 گرام آئس ، ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو گرام ژینیکس گولیاں برآمد کی گئیں۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے ایک مرد اور خاتون کے پیٹ سے 753 گرام ہیروئن سے بھرے 125 کیپسول برآمد کئے گئے ، کراچی میں اسٹیٹ ایونیو روڈ پر ملزم سے 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی،پشاور میں جی ٹی روڈ کے قریب اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کے قبضے سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کی، ضلع کیچ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 10 کلو گرام آئس پکڑلی گئی،پشاور میں رنگ روڈ پر ایک کوریئر کے دفتر میں دو پرفیوم ڈبوں میں چھپائی گئی 1.2 کلو گرام چرس اور 900 گرام افیون برآمد کی گئی ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...