چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا ایبٹ آباد کا دورہ، خواتین سے ملاقات
نئے ڈیجیٹل والٹ نظام کے تحت مستحق خواتین کی مالی معاونت جاری ہے، روبینہ خالد
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ہری پور اور ایبٹ آباد میں بی آئی ایس پی دفاتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین بینیفشریز سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مستحق خواتین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کیا جائے۔ روبینہ خالد نے خواتین بینیفشریز کو حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے ڈیجیٹل والٹ نظام، مفت بینظیر سم، والٹ ایکٹیویشن اور ادائیگی کے جدید طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈیجیٹل والٹ نظام کے تحت مستحق خواتین کی مالی معاونت کی رقم براہِ راست ان کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، جس کی اطلاع انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہوگی۔ یہ رقم ان کے ڈیجیٹل والٹ میں محفوظ رہے گی اور وہ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت قریبی مجاز ریٹیلر سے رقم وصول کر سکیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments