اسلحہ سے پاک اسلام آباد ،ملزم گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلحہ سے پاک اسلام آباد پو لیس مہم کے تحت تھانہ نون پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
اس کارروائی میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث نامی اسلحہ ڈیلر وسیم شاکر کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم سے 2عدد آٹو میٹک شاٹ گن، مختلف بور کے 6عدد پستول، اور بھاری تعداد میں ایمونیشن برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments