15 پر جھوٹی اطلاع دینے والاشخص گرفتار

  15 پر جھوٹی اطلاع  دینے والاشخص گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ سٹی پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دکان میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

اتوار کو ترجمان کے مطابق اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور تحقیقات کیں جن سے معلوم ہوا کہ کالر کا اپنے بھائیوں کے ساتھ مشترکہ دکان کے تنازع پر اختلاف چل رہا تھا اور ڈکیتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔ پولیس نے بوگس کال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...