ہوٹل میں چوری کی واردات کرنیوالا اشتہاری گرفتار
راولپنڈی(این این آئی) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ہوٹل میں چوری کی واردات کرنے والا اشتہاری گرفتارکرکے مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم 30 ہزار روپے برآمدکرلی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل میں چوری کی واردات کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا،زیر حراست اشتہاری سے مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم 30 ہزار روپے برآمد ہوئی، زیر حراست شخص ہوٹل میں ملازم تھا جس نے چوری کی واردات کی اور فرار ہو گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments