جہلم، کھلے ٹیوب ویل کے ٹینک میں ڈوب کر 6سالہ بچی جاں بحق
واقعہ ٹھٹھی مغلاں میں پیش آیا ،بچی کھیلتے ہوئے ہمسایوں کے کھلے ٹیوب ویل ٹینک میں گری
جہلم (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے جہلم میں 6سالہ بچی کھلے ٹیوب ویل کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹھٹھی مغلاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بچی کھیلتے ہوئے ہمسایوں کے کھلے ٹیوب ویل ٹینک میں گر گئی، جس کے باعث وہ ڈوب گئی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی لاش ٹینک سے نکال لی۔حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 6سالہ کشف نعیم کے نام سے ہوئی ہے، اہل علاقہ نے بتایا کہ بچی ذہنی طور پر معذور بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی، جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments