سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں  ملوث ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)تھانہ کورال پو لیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھیننے اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری خفیہ اطلاعات اور جدید تفتیشی حکمت عملی کی مدد سے عمل میں لائی گئی، جبکہ ان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مختلف وارداتوں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور دوران تفتیش مزید اہم انکشافات اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے ۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...