اسلام آباد ،ایک ہفتہ میں 58ملزم گرفتار ،منشیات ،اسلحہ برآمد
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز ،مزید گرفتاریوں کی توقع
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے جرائم کے خلاف جاری مہم کے دوران اپنی مجموعی کارکردگی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جن کے نتیجے میں 58 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، مسروقہ سامان اور دیگر شواہد برآمد کیے گئے ۔ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پولیس زونز اور تھانوں نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم، سٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جبکہ برآمد ہونے والے شواہد کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments