دربند میں بجلی بحران کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال
اوگی (نمائندہ دنیا )دربند میں بجلی بحران کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، اوگی گرڈ سٹیشن کے سامنے تاریخی احتجاج اور روڈ بلاک کرنے کا اعلان۔۔۔
تحصیل دربند میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور بار بار آنے والے فالٹس کے خلاف صدر ایوانِ تجارت دربند فہیم انور کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مرکزی بازار سمیت تحصیل بھر کی تمام مارکیٹیں بند رہیں، تاجروں، عوام، سماجی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بجلی بحران کے خلاف بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments