سیکٹر ای بارہ میں بنیادی ضروریات کے بغیر پلاٹوں کا قبضہ الاٹیوں کے ساتھ مذاق:عتیق شیخ

سیکٹر ای بارہ میں بنیادی ضروریات  کے بغیر پلاٹوں کا قبضہ الاٹیوں  کے ساتھ مذاق:عتیق شیخ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ) سیکٹر ای بارہ الاٹیز ایسوسی ایشن کے صدر عتیق شیخ نے کہا ہے کہ 37 سال گزرنے کے باوجود اس سیکٹر میں سڑکیں، بجلی، پانی، سیوریج ،گیس اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر تاحال نامکمل ہے۔۔۔

 سب سیکٹر E-12/4 کے لیے تو ابھی تک اراضی ہی حاصل نہیں کی گئی، یہاں ترقیاتی کام ابھی تک محض خواب ہیں،بنیادی شہری ضروریات کے بغیر پلاٹوں کا قبضہ دینے کا اعلان الاٹیوں کے ساتھ ایک مذاق ہے ۔متعدد الاٹیوں سے مافیا کی جانب سے رابطے پر عتیق شیخ نے الاٹیوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی دباؤ یا جلد بازی میں اپنے پلاٹ فروخت نہ کریں۔ اور مافیا کے جھانسے میں مت آئیں۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ پہلے تمام ترقیاتی کام، بنیادی سہولیات اور خصوصاً E-12/4میں اراضی کے حصول کا عمل مکمل کیا جائے ، اس کے بعد ہی شفاف انداز میں قبضے دیے جائیں تاکہ 37سال سے انصاف کے منتظر ہزاروں خاندانوں کو حقیقی ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...