پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو درپیش بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کا اہم مسئلہ حل
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) کی مرکزی قیادت کی مسلسل اور مؤثر کاوشوں کے نتیجے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو درپیش بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کا اہم مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
حکومتِ پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نیا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W) ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC)سے رجسٹرڈ سول انجینئر یا انجینئرنگ فرم سے بھی حاصل کر سکیں گے ۔یہ پیش رفت ایپسما کی مرکزی قیادت کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments