پی ڈبلیو ڈی سے پولیس فاؤنڈیشن تک غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات، شہری پریشان

پی ڈبلیو ڈی سے پولیس فاؤنڈیشن تک  غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات، شہری پریشان

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ پی ڈبلیو ڈی سے پولیس فاؤنڈیشن تک غیر قانونی ڈبل اور مختلف مقامات پر تین تین رویہ پارکنگ کے باعث ٹریفک کے نظام کا معطل رہنا روز کا معمول بن چکا ہے۔

 ڈبل اور تین تین رویہ پارکنگ کرنے اور ہوٹل ریسٹورنٹس پلازہ شاپنگ سنٹرز کے خلاف کوئی کارروائی بھی عمل میں نہیں لائی جارہی جس کے باعث چند ماہ قبل تجاوزات کے خلاف ہونے والا آپریشن بھی غیر مؤثر ہوکر رہ گیا ہے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...