ایس ایس پی کا ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) شعیب خان نے گزشتہ روز مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی کارکردگی، الرٹنس اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کی کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران مکمل مستعدی، پیشہ ورانہ انداز اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے ۔دورے کے دوران ایس ایس پی آپریشنز نے مختلف چیکنگ پوائنٹس اور ناکہ بندیوں کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ جاری رکھی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments