شہری بنیادی سہولیات،آئینی و جمہوری حقوق سے محروم، نصراللہ رندھاوا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت آج بھی سی ڈی اے ، آئی سی ٹی اور اشرافیہ کے رحم و کرم پر ہے۔۔۔
شہری بنیادی سہولیات اور اپنے آئینی و جمہوری حقوق سے محروم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا بار بار التوا شہریوں سے ان کا جمہوری حق چھیننے کے مترادف ہے ۔ منتخب بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے روزمرہ مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، نکاسی آب کا ناقص نظام، ٹریفک کا دباؤ، ماحولیاتی آلودگی اور دیگر شہری مسائل تشویشناک صورت اختیار کر چکے ہیں، مگر متعلقہ ادارے عوامی مشکلات کے ازالے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments