مری ،جنگلات اراضی پر قائم تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن
سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی عمارت کو ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا
مری(نمائندہ دنیا)محکمہ جنگلات کی اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مری میں گرینڈ آپریشن، غیر قانونی عمارتیں مسمار، ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس کے احکامات کے تحت محکمہ جنگلات کی اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف احاطہ نور خان میں گرینڈ آپریشن کیا گیا ،جس کے دوران سرکاری اراضی پر قائم ایک غیر قانونی عمارت کو ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا، آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مری عمر اویس کیانی اور ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ (جنگلات) سدھیر مغل نے کی۔
جبکہ پیرا فورس کے انچارج محمد ندیم گوہر کی سربراہی میں پنجاب پولیس محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکار اور دیگر متعلقہ اداروں کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جاسکے، انتظامیہ کے مطابق پٹیشن نمبر 161میں ہائی کورٹ کی جانب سے محکمہ جنگلات کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے یہ بڑا آپریشن کیا گیا تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران متعلقہ اداروں نے مشترکہ طور پر تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا اور جنگلات کی سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments