راولپنڈی،پانی کی شدید قلت ،نجی واٹر ٹینکروں نے انت مچا دی

راولپنڈی،پانی کی شدید قلت ،نجی واٹر ٹینکروں نے انت مچا دی

2ہزار میں ملنے والا واٹر ٹینکر 7سے 8ہزار میں فروخت ہونے لگا ،شہری پریشان

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث شہری روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لئے نجی واٹر ٹینکروں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں نے متعلقہ اداروں سے پانی کی فراہمی بہتر بنانے اور نجی واٹر ٹینکروں کے کرایوں کو ضابطے میں لانے کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ متاثرہ شہریوں کے مطابق اعوان ٹان، قاسم آباد، جمعہ مارکیٹ، برٹش ہومز، پشاور روڈ کے گرد و نواح اور ڈھوک مستقیم پانی کی قلت سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں جہاں کئی روز سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق نہیں ہو رہی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نجی واٹر ٹینکر مالکان صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔ جو واٹر ٹینکر عام حالات میں تقریبا دو ہزار روپے میں دستیاب ہوتا تھا وہ اب بعض علاقوں میں سات سے آٹھ ہزار روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔ رہائشیوں نے شکایت کی کہ بھاری رقم ادا کرنے کے باوجود واٹر ٹینکر کئی کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچتے ہیں جس سے گھریلو امور شدید متاثر ہو رہے ہیں اور خواتین، بچوں اور بزرگوں کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...