پولیس سٹیشنز آن وہیلز اور سہولت وینز کا شیڈول جاری
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی ) نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے کے دوران 20تا 26جولائی کیلئے پولیس اسٹیشنز آن وہیلز (پی ایس آن وہیلز) اور سہولت وینز کا شیڈول جاری کیا ہے۔
آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ موبائل سہولت وینز روزانہ صبح 8:30بجے سے سہ پہر 4:30بجے تک خدمات فراہم کریں گی ،جس کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی اور ان کے قیمتی وقت کو بچانا ہے تاکہ ان کو ٹریفک کے دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ سہولت وینز لرننگ ، ڈرائیونگ پرمنٹس، ڈرائیونگ لائسنسز کی تجدید، ڈوپلیکٹ ڈرائیونگ لائسنسز کے اجرا، کریکٹر سرٹیفکیٹس سمیت دیگر مختلف خدمات فراہم کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments