علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے میرٹ بیسڈ مکمل فنڈڈ سکالرشپ پروگرام

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے میرٹ بیسڈ  مکمل فنڈڈ سکالرشپ پروگرام

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک میں تحقیقی کلچر کے فروغ اور باصلاحیت نوجوان محققین کی حوصلہ افزائی کیلئے پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے میرٹ بیسڈ مکمل فنڈڈ سکالرشپ پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔

 اس اقدام کا مقصد مستحق اور قابل طلبہ کو مالی مشکلات سے بے نیاز کرتے ہوئے عالمی معیار کی تحقیق کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے ۔اس پروگرام کے تحت منتخب پی ایچ ڈی سکالرز کو ماہانہ وظیفہ، مکمل ٹیوشن فیس اور یونیورسٹی کی پالیسی کے مطابق دیگر منظور شدہ تعلیمی و تحقیقی اخراجات کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ معیاری تحقیق اور علمی سرگرمیوں پر مرکوز رکھ سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...