پاک چین ٹی وی ای ٹی تعاون کے فروغ کیلئے فورم کا انعقاد
سرکاری نمائندوں، معروف تکنیکی و فنی تعلیم و تربیت اداروں، صنعتی ماہرین نے شرکت کیفارماسیوٹیکل شعبوں کی بڑھتی ضروریات پورا کرنے کیلئے ہنر مند افرادی قوت ضروری ،وزیر صحت
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC)نے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے نجی ہوٹل میں منعقدہ پاکستان،چین بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس برائے ادویہ، صحت اور بایوٹیکنالوجی کے موقع پر پاکستان،چین ٹی وی ای ٹی پارٹنرشپ فورم کا انعقاد کیا۔ فورم میں پاکستان اور چین کے سرکاری نمائندوں، معروف تکنیکی و فنی تعلیم و تربیت (TVET)اداروں، صنعتی ماہرین، صحت کے شعبے سے وابستہ اداروں، جامعات اور ترقیاتی شراکت داروں نے شرکت کی تاکہ مہارتوں کی ترقی، صنعتی تعاون اور افرادی قوت کی استعداد میں اضافے کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
فورم میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفی کمال، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی، چیئرمین نیوٹیک انجینئر قمر الاسلام راجہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک عامر جان، چین کے ممتاز ٹی وی ای ٹی اداروں کے نمائندگان، صوبائی ٹیوٹاز، صحت و ادویہ سے متعلق حکام، سرکاری و نجی طبی اداروں، صنعتی تنظیموں اور جامعات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر صحت نے پاکستان کے صحت اور فارماسیوٹیکل شعبوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ادارہ جاتی تعاون میں اضافہ صحت کی بہتر سہولیات، فارماسیوٹیکل صنعت کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments