امن و امان کی بحالی ،سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں،ایس ایس پی

امن و امان کی بحالی ،سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں،ایس ایس پی

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیز، اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی شعیب خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی ہے کہ دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، جرائم کی مؤثر روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں اور عوام سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں۔ اجلاس میں جرائم کی روک تھام، پولیس کی کارکردگی، گشت کے نظام، فوری رسپانس اور تھانوں میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

 انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، اشتہاری اور عادی مجرموں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے اور حساس علاقوں میں پولیس کی موجودگی کو مؤثر بنایا جائے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی اور قانون کی بلاامتیاز عملداری کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتی رہے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...