چینی شہریوں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے،ڈی آئی جی

چینی شہریوں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے،ڈی آئی جی

مسلسل رابطہ رکھا جائے، ان کے تحفظ سے متعلق خدشات کا فوری ازالہ کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل (سکیورٹی) جواد طارق نے وفاقی دارالحکومت میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان کی حفاظت کیلئے وضع کیے گئے تمام سکیورٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کے دوران چینی شہریوں کی رہائش گاہوں، کاروباری مراکز، ترقیاتی منصوبوں اور آمدورفت کے دوران فراہم کیے جانے والے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، انٹیلی جنس پر مبنی اقدامات اور فوری رسپانس کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت سدباب کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں، بالخصوص چینی باشندوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ چینی شہریوں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے ، ان کے تحفظ سے متعلق خدشات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...