پاکستان ریلوے اصلاحات کی علامت بن رہی، حنیف عباسی
پنجاب کے 8مصروف ترین ریلوے کوریڈورز کو جدید ملٹیپل یونٹس کے ذریعے بحال کیا جا رہا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے اصلاحات کی علامت بن رہی ہے، پاکستان ریلوے اصلاحات، جدت اور بہتر سروس ڈیلیوری کی علامت بن کر ابھر رہی ہے، کارکردگی، شفافیت اور عوامی فلاح پر وزیر اعظم کے غیر متزل عزم نے ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی راہ ہموار کی ہے تاکہ ہر پاکستانی کو اس کا فائدہ پہنچے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی بھرپور حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت صوبے بھر کے ریلوے سٹیشنوں پر صفائی اور مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے نئے معیار قائم کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے تعاون سے پنجاب کے 8مصروف ترین ریلوے کوریڈورز کو جدید ملٹیپل یونٹس کے ذریعے بحال کیا جا رہا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ 117ریلوے پھاٹکوں پر عملے کی تعیناتی سے نہ صرف آپریشنل کارکردگی بہتر ہوئی بلکہ مسافروں کی سہولت میں اضافہ اور قیمتی جانوں کا تحفظ بھی ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخی ریلوے سٹیشنوں ٹیکسلا، راولپنڈی، بھیرہ و لاہور کی بحالی اور تحفظ کا عزم بھی قابل تحسین ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments