میلبورن ،پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول
30ہزار سے زائد افراد کی شرکت ،ریاست وکٹوریہ کی پریمیئر جیسنٹا ایلن مہمان خصوصی تھیںپاکستان، چین، ترکیہ، سری لنکا، ملائیشیا، انڈونیشیا اور فلپائن کے ثقافتی ورثے کو پیش کیا گیا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ہائی کمیشن آف پاکستان اور قونصل خانہ جنرل پاکستان میلبورن کے زیرِاہتمام پہلا پاکستانی آم اور کثیرالثقافتی فوڈ فیسٹیول منعقد ہوا۔ تقریب شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی، جس میں 30 ہزار سے زائد افراد (سرکاری داخلہ ریکارڈ کے مطابق) نے شرکت کی اور ثقافت، برادری اور پاک،آسٹریلیا دوستی کا بھرپور جشن منایا۔ریاست وکٹوریہ کی پریمیئر جیسنٹا ایلن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، متعدد وزرا اور اراکینِ پارلیمنٹ کی موجودگی نے فیسٹیول کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔
فیسٹیول کی نمایاں خصوصیات میں کثیرالثقافتی ثقافتی پویلینز شامل تھے ، جہاں پاکستان، چین، ترکیہ، سری لنکا، ملائیشیا، انڈونیشیا اور فلپائن کے بھرپور ثقافتی ورثے کو پیش کیا گیا۔ فیسٹیول نے نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کو قومی یکجہتی اور فخر کے جذبے کے تحت متحد کیا بلکہ آسٹریلوی سیاسی قیادت کے سامنے پاکستان کی مثبت ثقافتی شناخت اور پاکستانی تارکینِ وطن کے مؤثر کردار کو بھی نمایاں کیا، جسے شرکا نے بے حد سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments