ایچ ای سی کی ٹریول گرانٹ اور سیمینارکانفرنس سپورٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی کی ٹریول گرانٹ اور سیمینار/کانفرنس سپورٹ کی ایپکس کمیٹی کا 42واں اجلاس ہوا، جس میں اساتذہ، محققین اور اسکالرز کو قومی و بین الاقوامی علمی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے مالی معاونت کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔۔۔۔
کمیٹی نے درخواستوں کا ایچ ای سی کی مقررہ پالیسی اور رہنما اصولوں کے تحت تفصیلی جائزہ لیا اور امیدواروں کی اہلیت، تعلیمی قابلیت، تحقیق کی مطابقت، متعلقہ علمی پروگرامز کے معیار اور دیگر مقررہ معیار پر عملدرآمد کو مدنظر رکھا۔ ایچ ای سی کے تحت نیشنل اکیڈمی فار ہائر ایجوکیشن (NAHE) کے زیر اہتمام اعلی تعلیم میں مصنوعی ذہانت ، ادارہ جاتی تیاری اور استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا، اے آئی کے موثر اور ذمہ دارانہ استعمال کے لیے قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments