کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ بوجہ تعمیر انڈرپاس ایک ماہ کیلئے بند

کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ بوجہ تعمیر انڈرپاس ایک ماہ کیلئے بند

شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنیکی ہدایت ،پراجیکٹ ڈائریکٹر سروس روڈ ایسٹ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )سروس روڈ ایسٹ ایکسپریس وے اسلام آباد کی تعمیر کے پیش نظر کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ کی جانب جانے والی سڑک بوجہ تعمیر انڈرپاس ایک ماہ کیلئے بند رہے گی۔اس مقام پر سروس روڈ ایسٹ ایکسپریس وے منصوبے کے تحت انڈرپاس تعمیر کیا جانا ہے ، جس کے باعث لہتراڑ روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت عارضی طور پر معطل رہے گی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر سروس روڈ ایسٹ ایکسپریس وے کے مطابق شہریوں سے گزارش ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔سی ڈی اے اس دوران شہریوں کو پیش آنے والی زحمت اور پریشانی کیلئے معذرت خواہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...