سرچ آپریشنز ،9مشکوک افراد ،20موٹر سائیکل تھانے بند
200افراد، 100گھروں، 89موٹر سائیکلوں اور 33گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران 200افراد، 100 گھروں،27دکانیں، تین ہوٹل ،89 موٹر سائیکلوں اور 33 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے نو مشکوک افراد، 20موٹر سائیکلوں اوردو گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments