2 منشیات فروشوں کو 18سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کی معزز عدالتوں نے منشیات سپلائی کرنے والے دو مجرمان کو مجموعی طور پر 18 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مجرم عیسی خان کو 9 سال قید اور۔۔۔
ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اپریل 2025 میں مجرم کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے ایک کلو 680 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ اسی طرح مجرم محمد علی کو بھی 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے مئی 2024 میں مجرم کو گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے ایک کلو 280 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments