کیپٹل ایمرجنسی سروس سی ڈی اے کی آگ سے بچاؤ کی فرضی مشق
آگ سے بچاؤ کی تیاریوں، انخلا کے طریقہ کار ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیتوں کا جائزہ
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) سی ڈی اے کی کیپٹل ایمرجنسی سروس (سی ای ایس) نے سرینا ہوٹل اسلام آباد میں آگ سے بچاؤ کی جامع موک مشق کا انعقاد کیا۔ موک مشق کا مقصد آگ سے بچاؤ کی تیاریوں کا جائزہ لینا، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار کو جانچنا اور آگ لگنے کی صورت میں ہوٹل میں موجود افراد کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔ مشق کا اہتمام موجودہ آگ سے بچاؤ کے انتظامات کی مؤثریت کا جائزہ لینے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے نظام قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ اور غیر متوقع واقعات کے دوران خطرات کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مشق کے دوران آگ لگنے کی ہنگامی صورتحال کی عکاسی کرنے کے لیے فائر الارم سسٹم فعال کیا گیا، جس کے بعد ہوٹل میں موجود افراد کو طے شدہ حفاظتی طریقہ کار کے مطابق مخصوص ہنگامی راستوں سے باہر نکالا گیا۔ اس مشق کے ذریعے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی ٹیموں کے باہمی رابطے ، انخلا کے انتظامات کی مؤثریت اور ہوٹل انتظامیہ و افراد کی آگ لگنے کی صورت میں بروقت کارروائی کرنے کی مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ کیپٹل ایمرجنسی سروس ،سی ڈی اے اسلام آباد بھر میں آگ سے بچاؤ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں اور عوامی تحفظ کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments