ماڈل کالج ایف 8فور میں جدید سائنسی لیبارٹری کا افتتاح
اسلام آباد (دنیا نیوز ) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبا ایف ایٹ فور میں جدید سائنسی لیبارٹری کا افتتاح کیا۔۔۔
یہ منصوبہ سرکاری تعلیمی اداروں میں عملی اور سائنسی تعلیم مضبوط بنانے کی وفاقی حکومت کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل اور وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں کی بحالی کے وژن کے مطابق نافذ کیا گیا ہے ۔جو تعلیمی بنیادی ڈھانچہ جدید بنانے کے حکومتی عزم کا عکاس ہے ۔ تقریب میں سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای جاوید اقبال مرزا، اساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments