المصطفیٰ ٹرسٹ کا فنڈ ریزنگ ڈنر ، معیاری علاج کی فراہمی کا عزم

المصطفیٰ ٹرسٹ کا فنڈ ریزنگ ڈنر ، معیاری علاج کی فراہمی کا عزم

ٹرسٹ 53 میڈیکل سنٹرز کے ذریعے سالانہ 18 لاکھ نادار مریضوں کا علاج کر رہا ہمارا مقصد غربت کی چکی میں پسے لوگوں کا مفت علاج ، غلام محمد ملک ،تقریب سے خطاب

   اسلام آباد ( دنیا رپورٹ) المصطفیٰ ٹرسٹ کا سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر ٹوپی رکھ، راولپنڈی کے گلیکسی ہال میں منعقد ہوا، ٹرسٹ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد مصطفی خان نے ٹرسٹ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ سرپرست لیفٹیننٹ جنرل(ر) غلام محمد ملک نے خطاب کیا اورمعیاری علاج کی فراہمی کا عزم دہرایا ۔انہوںنے بتایا ٹرسٹ کا مقصد غربت کی چکی میں پسے ہوئے لوگوں کو اچھے اور قابل ڈاکٹروں سے معیاری علاج فراہم کرنا ہے ، یہ ٹرسٹ اپنے 53 میڈیکل سنٹرز، ڈسپنسریوں اور موبائل ڈسپنسریوں کے ذریعے ملک کے طول و عرض میں 102 مقامات پر سالانہ 18 لاکھ نادار اور غریب مریضوں کو معیاری علاج کی سہولت فراہم کر رہا ہے ۔ تمام سنٹرز، ڈسپنسریاں، موبائل کلینکس اور فری میڈیکل کیمپس لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں حفظانِ صحت سے متعلق شعور بھی اجاگر کرتے ہیں۔غریب اور نادار مستحق مریضوں کی خدمت میں ہر لمحہ سرگرمِ عمل المصطفیٰ ٹرسٹ بجا طور پر آپ کی فراخدلانہ امداد کا مستحق اور منتظر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...