شہریوں کے مسائل کا میرٹ ،فوری حل اولین ترجیح ،آئی جی

شہریوں کے مسائل کا میرٹ ،فوری حل اولین ترجیح ،آئی جی

کھلی کچہر ی میں شہریوں کے مسائل سنے ،درخواستوں پر فوری احکامات جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں \\\"اوپن ڈور پالیسی کے تحت\\\"کھلی کچہری کا انعقاد کیا،آئی جی نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ،ادھر آئی جی نے جدید کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (4C) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سینٹر میں جاری مختلف امور اور پولیس آپریشنز، سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...