نالہ لئی کے گرد تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائیگی ،بلال یاسین

نالہ لئی کے گرد تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائیگی ،بلال یاسین

کوڑا پھینکنے پر پابندی ،خصوصی فورس تشکیل دے کر پٹرولنگ کا مؤثر نظام قائم کیا جائے

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے زیرصدارت نالہ لئی کے حوالے سے کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس ہوا۔ جس میں نالہ لئی کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے ، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، سیلابی صورتحال سے بچاؤ اور نالہ لئی کے اطراف میں شہری سہولیات کی بہتری کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ وزیر ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ نالہ لئی کے تقریباً 9 کلومیٹر کے انتہائی گنجان آباد حصے میں خصوصی فورس تشکیل دے کر پٹرولنگ کا مؤثر نظام قائم کیا جائے تاکہ صفائی کے بعد نالہ لئی میں دوبارہ کوڑا کرکٹ پھینکنے یا تجاوزات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے ۔ واسا اپنے وسائل سے فوری طور پر اس فورس کا قیام عمل میں لائے اور جتنا جلدی ہو پیٹرولنگ کا عمل شروع کیا جائے ۔ نالہ لئی میں ڈیسلٹنگ کے بعد دوبارہ کوڑا کرکٹ پھینکنے اور غیر قانونی تعمیرات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، نالہ لئی میں تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ صفائی اور بحالی کے بعد اسے دوبارہ گندگی اور تجاوزات کی نذر نہیں ہونے دیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...