2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو 500 گرام چرس برآمد

 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو 500 گرام چرس برآمد

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 3 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی۔

منگل کو پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 2 کلو 140 گرام چرس جبکہ تھانہ سول لائنز پولیس نے دوسرے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 1 کلو 360 گرام چرس برآمد کی۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...