کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کی او آئی سی کے نومنتخب سیکرٹری جنرل اسماعیل بن شیخ احمدسے ملاقات

کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کی  او آئی سی کے نومنتخب سیکرٹری جنرل  اسماعیل بن شیخ احمدسے ملاقات

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی تعاون (کامسٹیک) کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر اقبال چودھری نے او آئی سی کے نومنتخب سیکرٹری جنرل اسماعیل بن شیخ احمد سے او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ جدہ میں ملاقات کی۔

رکن ممالک کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم، تحقیق، صحت اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی عوام کے حق میں کامسٹیک اور پاکستان کی مسلسل خدمات کو سراہا، بالخصوص فلسطینی طلبہ اور سکالرز کے لیے کامسٹیک کی جانب سے 5,000 فیلوشپس اور سکالرشپس کی پیشکش کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...