بارش ،سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک

 بارش ،سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک

پانی کی فوری نکاسی کیلئے سڑکوں کے اطراف موجود گرِیٹنگز کی صفائی کی ،مسلسل مانیٹرنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں منگل کی صبح شدید بارش کے دوران اور بارش کے بعدسی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں متحرک رہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لیے بروقت اقدامات کیے ۔ مختلف سیکٹرز میں 50 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔سی ڈی اے سینیٹیشن ٹیموں نے سڑکوں کے اطراف موجود گرِیٹنگز کی مسلسل صفائی یقینی بنائی تاکہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی ممکن ہو سکے۔

گرِیٹنگز سے مٹی، کچرا، پتے اور دیگر رکاوٹیں فوری طور پر ہٹا کر نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھا گیا۔بروقت فیلڈ کارروائیوں کے نتیجے میں مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کی صورتحال کو مثر انداز میں کنٹرول کرنے میں مدد ملی، جبکہ گرِیٹنگز کی مسلسل صفائی اور نکاسی آب کے مثر انتظام سے شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں بھی معاونت ملی۔ بارش کے دوران اور اس کے بعد فیلڈ ٹیموں، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی مسلسل موجودگی سے صورتحال کی موثر نگرانی جاری رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...