پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے 116رکنی وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ ،بریفنگ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے 116 رکنی وفد نے آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔۔۔۔
وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا جہاں انہیں پارلیمنٹ کی تاریخ، قانون سازی کے مراحل اور سینیٹ کے آئینی کردار کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفد کو ایوانِ بالا کی تاریخ پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ وفد نے \"گلی دستور\" کا دورہ کیا، جہاں انہیں آئین پاکستان کی تشکیل اور آئینی تاریخ کے نمایاں مراحل سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments