انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد ،سکیورٹی بارے اجلاس

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ  اسلام آباد ،سکیورٹی بارے اجلاس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سکیورٹی ڈویژن ایڈمن بلاک میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے۔۔۔

 سکیورٹی نمائندگان کے ساتھ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن/ہائی سکیورٹی زون کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات اور سکیورٹی پلان کے حوالے سے ای سی بی کی سکیورٹی ٹیم کو بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی، آمدورفت کے روٹس، قیام گاہ، کرکٹ وینیو اور دیگر اہم مقامات پر کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سمیت سکیورٹی پلان کے مختلف پہلوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...